ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق آستانہ مقدس شاہ عبدالعظيم كی سائٹ نے لكھا ہے كہ اس آستانہ كے تحت مصروف عمل تعليم القرآن سنٹر نے گزشتہ سال سے اب تك ۳۷ ہزار افراد كو قرآنی تعليم سے آراستہ كيا ہے اور اس سنٹر سے تعليم يافتہ افراد میں سے بعض نے ملكی سطح پرمنعقد ھونےوالے قرآنی مقابلوں میں شركت كر كے ممتاز پوزيشنیں حاصل كی ہیں۔ اب اس تعليم القرآن سنٹر كے ايك تعليمی دورانیہ كے اختتام پر ممتاز افراد كی قدردانی كی گئی اس اختتامیہ تقريب میں بين الاقوامی قاری كريم منصوری اور استاد شہريار پرہيزگار نے بھی شركت كی۔
251901