كينيا: اديان اور معنويت كی گفتگو كی ثقافت پر عالمی كانفرنس

IQNA

13:44 - May 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1654806

كينيا: اديان اور معنويت كی گفتگو كی ثقافت پر عالمی كانفرنس

بين الاقوامی گروپ: اديان اور معنويت كی گفتگو كے كلچرپراسلامی جمہوریہ ايران كی كينيا میں رايزنی اور مشرقی آفريقا میں واقع كیھتولك يونيورسٹی نيروبی نے اس عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا ہے۔

كينيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ماہرعلی باقری نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كھ اس تين روزہ كانفرنس میں مشرقی اور جنوبی آفريقا كے ممالك سے تعلق ركھنے والے پروفيسرز، مذہبی علماء اور اسكالرز اديان اور معنويت پر گفتگو كی ثقافت كے مقالات پيش كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ اس ثقافت كو عملی جامہ پہانے كے لیے مختلف اديان كے پيروكاروں كی مشتركہ جدوجہد كی ضرورت ہے تاكہ تمام دنيا میں امن و صلح اور حقيقی عدل و انصاف كو قائم كيا جا سكے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دشمنان اسلام اپنے منفی پروپيگنڈے كے ذريعہ دين كے كردار كو مخدوش كرنا چاہتے ہیں جبكہ اس كانفرنس كے شركاء، دينی كردار كو امن و صلح اور عدل وانصاف كا بہترين عامل بيان كریں گے۔ لہذا دين ايك انتہائی اہم عنصر ہے جو انسانی معاشرے كی پيشرفت میں كليدی كردار ادا كر سكتا ہے۔
253051
نظرات بینندگان
captcha