ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے قدس پريس نامی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے كہا ہے كہ عالمی تہذيبوں كے تحقيقی سنٹر كے سربراہ '' كمال ہلباوی'' نے كہا كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كے مابين بالخصوص جوان نسل میں آيات قرآنی كے حفظ ، تلاوت اور سنت نبوی كی اہميت كو اجاگر كرنے كے ساتھ ساتھ تعليمات اسلامی كو سمجھنے كا احساس پيدا كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسلمانوں كو منتظر نہیں رہنا چاہیے كہ غير مسلم دانشور آئیں اور قرآن كريم سے جديد علمی نتائج اخذ كریں بلكہ انھیں اس سلسلے میں سبقت لينی اور اپنے تحقيقی امور اور مختلف علوم میں قرآن كريم كو مركزی حيثيت دينی چاہیے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كانفرنس میںپڑھے جانے والے مقالات میں سے '' آئیڈيل معاشرہ بنانے میں قرآنی تعليمات كا كردار'' اسلامی كے ترتيبی نظام میں سائنس كا كردار، عدل و انصاف اور احترام متقابل كے بارے میں اسلام كا نقطہ نظر، قرآن كی رو سے فلسفہ علوم اور كئی ديگر موضوعات شامل ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں كو اپنی تہذيب و تمدن ، دين اور ثقافت پر فخر كرنا چاہیے اور مسلمان اپنی غنی تہذيب اور دينی اقدار كے ذريعہ مغربی تمدن میں موجود خلاء كو پر كر سكتے ہیں۔
254227