آيت اللہ نوری ہمدانی : تبليغ، ملك كی ترقی كا اہم ركن ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی : تبليغ، ملك كی ترقی كا اہم ركن ہے

13:13 - May 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1655141
اعزازی گروپ/فخر الدين يوسف پور: آيت اللہ نوری ہمدانی نے تبليغی امور میں سرگرم افراد سے ملاقات میں كہا كہ تبليغ، ملك كی ترقی كا اہم ركن ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں كہا كہ تبليغ، معاشرے كی ترقی میں اہم كردار ادا كرتی ہے۔ انھوں نے كہا كہ مبلغ كی تربيت ايك اہم اور مشكل مسئلہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تبليغ، تدريس سے مشكل ہے اور اس كی بہترين دليل، فقھاء كی كثرت اور مبلغين كی قلت ہے۔ انھوں نے كہا كہ حوزہ علمیہ قم كے مبلغين كو دوسرے ممالك میں تبليغ كے لیے جانا چاہیے كيونكہ مختلف ممالك كی طرف سے مبلغين كا تقاضا ہے۔
253662

نظرات بینندگان
captcha