برطانیہ كی مسلم كونسل كے نمائندوں كا ايران كا دورہ

IQNA

برطانیہ كی مسلم كونسل كے نمائندوں كا ايران كا دورہ

11:24 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655403
بين الاقوامی گروپ: ۲۳ مئی ۲۰۰۸ء كو برطانیہ كی مسلم كونسل كے نمائندے، '' عبدالباری'' كی سربراہی میں ايران كے ۸ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' مسلم نيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ كی مسلم كونسل كے چھ اراكين نے اس كونسل كے جنرل سيكرٹری كی سربراہی میں ايران كے دورے كا آغاز كر ديا ہے۔ اس دورے كا مقصد ، ملت ايران اور برطانیہ كے مسلمانوں كے درميان روابط كو فروغ دينا ہے۔ برطانیہ كی مسلم كونسل كےاراكين، ايران كے آٹھ روزہ دورےكے دوران، ايران كی نامور مذہبی اور سياسی شخصيات سے ملاقات كریں گے اور ايران كے مقدس شہروں قم اور مشہد میں بھی جائیں گے۔ ياد رہے كہ برطانیہ كی مسلم كونسل ۲۳ نومبر ۱۹۹۷ء كو معرض وجود میں آئی تھی اور اس وقت برطانیہ سے اس كے ۲۵۰ نمائندے ہیں۔
254219
نظرات بینندگان
captcha