سعودی عرب میں تقريب مذاہب اسلامی كےابتدائی اجلاس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں تقريب مذاہب اسلامی كےابتدائی اجلاس كا آغاز

12:16 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655444
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر جدہ میں تقريب مذاہب اسلامی كی ابتدائی نشست كا آغاز گزشتہ روزھواجس میں مختلف اسلامی ممالك كے علماء اورفقہاء نے شركت كی۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار '' الشرق الاوسط '' نے لكھا ہے كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد مذاہب اسلامی كے مابين اتحاد، باہمی گفتگو، اسلامی مشتركات پر تبادلہ خيال اور شدت پسندی ، تعصب اور تكفيری افكار سے پرہيز پرگفتگو كرناھے۔ اس كانفرنس كے شركاء میں سے اہم شخصيات مندرجہ ذيل ہیں: سعودی عرب كی شورائے مشورتی كے سربراہ صالح بن حميد ، مجمع جہانی تقريب مذاہب اسلامی كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری ، مفتی اعظم عمان شيخ احمد الخليلی، مسلم محققين كی عالمی يونين كے جنرل سيكرٹری محمدسليم العوا، بين الاقوامی شورائے فقہ اسلامی كے جنرل سيكرٹری عبدالسلام العبادی، oic كے جنرل سيكرٹری اكمل الدين احسان اوغلو۔
اس كانفرنس میں دوبنيادی عناوين زير بحث آئیں گے۔
۱ مذاہب اسلامی كے مشتركہ اصولوں پر تجزیہ و تحليل كے لیے علمی اور فقہی راستوں كی تلاش تاكہ صلح و آشتی اورباھمی احترام كے ساتھ زندگی بسر كی جا سكے۔۔
۲ مشتركہ اصولوں كو عملی جامہ پہنانے كے لیے مناسب اقدامات اور تقريب مذاہب كو اسلامی معاشرہ میں تقويت دينا۔
254727

نظرات بینندگان
captcha