قرآن كے بارے میں توہين آميزخاكوں كی اشاعت پر حكومت جاپان كا اظہار افسوس

IQNA

قرآن كے بارے میں توہين آميزخاكوں كی اشاعت پر حكومت جاپان كا اظہار افسوس

12:23 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655448
بين الاقوامی گروپ: جاپانی حكومت نے ايك بيانیے میں قرآن كريم كے بارے میں چھپنےوالے خاكوں پر اظہار افسوس كرتے ھوئے كہا كہ اس سے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا''نے ہفت روزہ مسلم نيوز كے حوالے سے كہا ہے كہ جاپانی حكومت نے آئندہ ايسے اقدامات كرنے والوں سے سخت برخورد كرنے پر تاكيد كی ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے ايسے واقعات كے دہرائے نہ جانے پر زور ديا جس سے آسمانی اديان كے مقدسات كی توہين ہوتی ھو۔ انھوں نے تمام اديان اور تمدن كے احترام پرزور ديا۔ ياد رہے كہ خاكوں كا یہ مجموعہ ۷۰ ملين كی تعداد میں جاپان اور دنيا كے مختلف دوسرے ممالك میں بھی تقسيم كيا گيا ہے جس میں قرآن كريم كا توہين آميز سين اور مسجد میں جنگ كے مناظر دكھائے گئے ہیں۔ ان خاكوں كی اشاعت كرنے والے شخص نے ٹوكيو میں مسلمانوں سے عذر خواہی كرتے ھوئےان خاكوں كی اشاعت كو زبان عربی سے ناواقف ہونا بيان كيا ہے۔
254657
نظرات بینندگان
captcha