تيونس میں '' مغرب میں اسلام كی صحيح تصوير پر تجزیہ و تحليل '' كی عالمی نشست كی اختتامی تقريب

IQNA

تيونس میں '' مغرب میں اسلام كی صحيح تصوير پر تجزیہ و تحليل '' كی عالمی نشست كی اختتامی تقريب

12:52 - June 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1657228
بين الاقوامی گروپ: مغرب میں اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنے پر تجزیہ و تحليل كی عالمی نشست تيونس میں اختتام پزير ہو گئی جس میں اسلامی ممالك كے صحافی، ماہرين اور محققين شريك تھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار '' الوطنی'' نے لكھا ھے كہ یہ سہ روزہ عالمی نشست آيسسكو اور اسلامی تبليغ كے عالمی اداروں كے تعاون سے تيونس میں منعقد كی گئی تھی۔ اس نشست كے شركاء نے تعليمی وركشاپ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنے كے لیے اس موضوع كو تعليمی مراكز میں اور ذرائع ابلاغ میں عام كيا جائے اور مقدسات اسلامی كی توہين كا جواب دينے كے لیے ايك سائٹ كا اجراء كيا جائے تاكہ مغرب میں اسلام كی بينادی تعليمات كو صحيح انداز سے پيش كرنے كا انتظام ہو سكے۔ ماہرين نے مغرب كے اعتدال پسند دانشوروں كو اختلافی مسائل پر گفتگو كی دعوت دينے كی تجويز بھی پيش كی اور كہا كہ مختلف زبانوں میں اسلامی ٹی وی، سیٹلائٹ چينلز اور انٹرنیٹ سائیٹس كے ذريعہ اسلام اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے دفاع پر كام كيا جائے۔
۲۵۶۶۷۵

نظرات بینندگان
captcha