كتاب '' تاريخ انبياء'' قصص قرآن'' زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے
ادبی گروپ:مرحوم '' سيد نعمت اللہ جزائری'' كی كتاب تاريخ انبياء '' قصص قرآن'' ﴿كہ جس كا ترجمہ '' فاطمة مشايخ'' نے كيا ہے﴾ شائع ہو كر منظر عام پرآگئی ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں ۱۱۰انبياء كرام﴿ع﴾ ﴿كہ جن كا ذكر قرآن مجيد میں آيا ہے﴾ كے حالات زندگی درج ہیں۔ اس كتاب كو شائع كرنے كی سعادت '' اسلام پبلشرز'' نے حاصل كی ہے۔ یہ كتاب ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
259884