مدرسہ دارالعلوم انڈيا كی طرف سے اسلامی اور قرآنی تعليمات كی روشنی میں دہشت گردی كے خلاف فتوا

IQNA

مدرسہ دارالعلوم انڈيا كی طرف سے اسلامی اور قرآنی تعليمات كی روشنی میں دہشت گردی كے خلاف فتوا

16:59 - June 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1659577
بين الاقوامی گروپ: ہندوستان میں مدرسہ دارالعلوم نے اسلامی اور قرآنی تعليمات كی روشنی میں دہشت گردی كے خلاف فتوا صادر كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی نے ''news blaze'' كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس فتوے كے مطابق دہشت گردی اسلام اور قرآن مجيد كی تعليمات كے خلاف عمل ہے جو بے گناہ انسانوں كے قتل كا سبب بنتا ہے اور اسلام اور قرآن نے اس عمل سے باز رہنے كا حكم ديا ہے۔ ياد رہے كہ ہندوستان ايك ايسا ملك ہے كہ جس میں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں اور اس ملك میں مسلمانوں كی طرف سے اس قسم كے فتوؤں سے دوسرے ممالك كے مسلمانوں پر بڑے مثبت اور اچھے آثار مرتب ہوں گے۔ گزشتہ چند دنوں كے اندر دہلی نو میں بھی مسلمان انجمنوں كی طرف سے اسی موضوع پر دو كانفرنسز منعقد ہو چكی ہیں۔ ان كانفرنسوں میں مسلمان اكابریں نے دہشت گردی كے مقابلے میں اسلام اور قرآن كا موقف واضح كيا اور كہا كہ اسلامی اور قرآنی تعليمات دہشت گردی كی نفی كرتی ہیں۔
259502
نظرات بینندگان
captcha