بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی نے ''news blaze'' كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس فتوے كے مطابق دہشت گردی اسلام اور قرآن مجيد كی تعليمات كے خلاف عمل ہے جو بے گناہ انسانوں كے قتل كا سبب بنتا ہے اور اسلام اور قرآن نے اس عمل سے باز رہنے كا حكم ديا ہے۔ ياد رہے كہ ہندوستان ايك ايسا ملك ہے كہ جس میں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں اور اس ملك میں مسلمانوں كی طرف سے اس قسم كے فتوؤں سے دوسرے ممالك كے مسلمانوں پر بڑے مثبت اور اچھے آثار مرتب ہوں گے۔ گزشتہ چند دنوں كے اندر دہلی نو میں بھی مسلمان انجمنوں كی طرف سے اسی موضوع پر دو كانفرنسز منعقد ہو چكی ہیں۔ ان كانفرنسوں میں مسلمان اكابریں نے دہشت گردی كے مقابلے میں اسلام اور قرآن كا موقف واضح كيا اور كہا كہ اسلامی اور قرآنی تعليمات دہشت گردی كی نفی كرتی ہیں۔
259502