كراچی میں" حضرت امام خمينی ﴿رح﴾ كے افكار" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

IQNA

كراچی میں" حضرت امام خمينی ﴿رح﴾ كے افكار" كے موضوع پر نشست كا انعقاد

11:56 - June 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1660283
اعزازی گروپ/ سيد كوثر عباس موسوی: ۱۲ جون ۲۰۰۸ءكو كراچی میں امام خمينی ﴿رح﴾ كے افكار كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی جس میں ايران پارليمنٹ كے ركن '' علی مطھری'' نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كے كراچی میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۱۲ جون ۲۰۰۸ء كو پاكستان كے شہر كراچی میں امام بارگاہ جعفر طيار میں نماز مغرب و عشاء كے بعد حضرت امام خمينی﴿رح﴾ كے افكار كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست كے مہمان خصوصی ايران پارليمنٹ كے ركن علی مطھر تھے۔ اس كے علاوہ حجت الاسلام محمد امين شہيدی ،حجت الاسلام محمد عباس وزيری، حجت الاسلام سيد حسن ظفرنقوی، حجت الاسلام جعفرسبحانی اور ديگر پاكستان كے معروف علماء نے شركت كی۔ ياد رہے كہ '' علی مطھری'' مركز تحقيقات اسلامی پاكستان كی دعوت پر پاكستان كے دورے پر ہیں۔
260206

نظرات بینندگان
captcha