بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے ''The Asian News'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نمائش میں مختلف ممالك كے قديمی ترين قرآنی نسخوں كونمائش كے طور پر پيش كيا گيا۔ اس نمائش كے آرگنائيزر'' جورجينا كارمو'' نے بتايا كہ اس نمائش كو بہت زيادہ پذيرائی ملی ہے۔ اور ہم نے مانچسٹر كے اسكولوں ، يونيورسٹيوں اور كليساؤں كو اس نمائش كا دورہ كرنے كی دعوت دی تھی تاكہ ان مراكز میں تاريخ اسلام اور قرآن مجيد كے پيغام كو پہنچايا جا سكے۔ یہ نمائش ايك ہفتے كے لیے لگائی گئی تھی اور یہ نمائش دن ۱۱ بجے سے آٹھ بجے تك كھلی رہتی تھی۔
260878