آيت اللہ واعظ طبسی: اسلام وہ تنہا دين ہے جو عدل و انصاف اور صلح قائم كر سكتا ہے

IQNA

آيت اللہ واعظ طبسی: اسلام وہ تنہا دين ہے جو عدل و انصاف اور صلح قائم كر سكتا ہے

13:32 - June 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1661410
سياسی گروپ: آيت اللہ واعظ طبسی نے كمور كے صدر سے ملاقات میں كہا كہ كمور كے مسلمان عوام اسلامی تہذيب كی دوسری تمام تہذيبوں پر فوقيت كو خوب سمجھتی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے كہا كہ آيت اللہ واعظ طبسی نے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی سياست یہ ہے كہ وہ كمزور اقوام پر پوری توجہ دے۔ خراسان میں دينی مدارس كے سربراہ نے كہا كہ مسلمانوں كو دينی تعليمات پر خصوصی توجہ دينا چاہیے كيونكہ اسلام نے اپنے تمام قوانين انسانيت كی مادی اور معنوی ضروريات كو سامنے ركھتے ہوئے وضع كیے ہیں۔ اور اسلام ہی وہ تنہا دين ہے جو دنيا میں عدل و انصاف اور صلح قائم كر سكتا ہے۔ انھوں نے كہا كہ كمور كے ملك كو چلانے كے لیے بہترين قانون، اسلام اور حكومت اسلامی ہے۔ وہاں كےلوگ طويل عرصہ تك فرانس كے زير تسلط رہے اور غيروں كی تہذيب سے واقف ہیں۔ اسلام اور شيعہ تہذيب كو دوسری تمام تہذيبوں پر فوقيت ديتے ہیں۔ آستانہ قدس رضوی كے متولی نے كہا كہ مجھے اميد ہے كہ آپ اس ملك سے فقر اور پسماندگی كا خاتمہ كریں گے اور وہاں امن عامہ فراہم كرنے میں كامياب ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ اسلامی انقلاب كی كاميابی سے ايرانی قوم نے خدا پر بھروسہ كرتے ہوئے اپنی مشكلات، اپنی مدد آپ كے تحت حل كرنے میں كافی پيشرفت كی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha