بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا''كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا جس كے بعد بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی كے ترجمان مرتضی رضايی زادہ نے مختصر رپورٹ پيش كی اور حاضرين كو خوش آمديد كہا۔ ان كے بعد اس خبررساں ايجنسی كے سربراہ رحيم خاكی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ ادارہ ۱۹۹۹ء سے طلباء كے لیے مسلسل قرآنی خدمات پيش كر رہا ہے۔ اور یہ خبررساں ايجنسی روز بروز تكامل كے مراحل طے كر رہی ہے اور اب یہ ايجنسی ۱۷ زبانوں میں مصروف عمل ہے۔ ادارہ جہاد دانشگاہی كے سربراہ حميد رضاطيبی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ یہ ادارہ مختلف ميدانوں تعليمی ، تحقيقی ، اور علمی میں خدمات فراہم كر رہا ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ ايران تبہی اپنے اہداف تك رسائی حاصل كرے گا جب اسكا اعتماد وحی اور اسلامی تعليمات پر ہو گا۔ انھوں نے كہا كہ ہماری مشكل علم اور ٹيكنالوجی نہیں بلكہ خود اعتمادی ہے اور مختلف ميدانوں میں آئیڈيل فراہم كرنا ہے۔اس تقريب میں جامعة المصطفی العالمية كے سربراہ حجة الاسلام اعرافی اور ان كے ساتھ جامعة المصطفی كے مختلف شعبہ جات كے سربراہان حجة الاسلام زارعان ، عطاران ، حسين اسدی، اور سيعد پور علی شريك تھے۔ تقريب كے آخر میں حجة الاسلام اعرافی نے قرآنی خبررساں ايجنسی كے مختلف شعبہ جات كا دورہ كيا۔
262087