بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قطری روزنامہ '' الشرق'' نے لكھا ہے كہ یہ كانفرنس مسلم علماء كی عالمی يونين كے تعاون سے دوحہ كے '' Ritz-Carleton'' ہوٹل میں منعقد كی جائيگی جس میں ہندوستان كی مسلم اقليتی رہنما اور دنيا كے دوسرے علاقوں كے مسلم رہنما شريك ہو رہے ہیں۔ مسلمان اقليتوں كی مشكلات اور مسائل كو نمٹانے كی كمیٹی كے سربراہ علی محی الدين نے كہا كہ اس كانفرنس میں مسلمان اقليتوں كے مسائل اور مشكلات پر تحقيقی آرٹيكلز پيش كیے جائیں گے۔ بالخصوص ہندوستان میں مسلم اقليتوں كےمسائل كيونكہ ہندوستان دنيا كا وہ ملك ہے جس میں سب سے زيادہ مسلم اقليتیں آباد ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كانفرنس كے ديگر موضوعات میں سے مسلمان اقليتوں كےسماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سياسی مسائل بھی شامل ہوں گے۔
261991