پاكستان میں قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توہين كرنے والے شخص كے لیے سزائے موت كا حكم

IQNA

پاكستان میں قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توہين كرنے والے شخص كے لیے سزائے موت كا حكم

13:29 - June 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1662469
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے شہر سيالكوٹ میں عدالت نے ايك شخص كو قرآن مجيد اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين كے جرم میں سزائے موت كا حكم سنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' AKL'' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۹جون ۲۰۰۸ء كو شہر سيالكوٹ كی عدالت كے قاضی صہيب احمد رومی نےشفيق لطيف ﴿ كہ جو پاكستان كے شہر كولووال كا رہنے والا ہے﴾ كو پيغمبر اسلام اور قرآن مجيد كی توہين كے جرم میںسزائے موت كا حكم سنايا ہے۔ مبينہ طور پر شفيق لطيف مارچ ۲۰۰۶ء میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ اور قرآن مجيد كی توہين كا مرتكب ہوا تھا ۔ اسلامی قوانين كے مطابق قرآن مجيد اور پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توہين كا مرتكب شخص سزائے موت كا مستحق ہے۔ سزائے موت كےعلاوہ مذكورہ شخص كو ۵لاكھ روپے جرمانہ بھی كيا گيا ہے۔
262910
نظرات بینندگان
captcha