بحرين میں حكومت كی طرف سے مساجد اور امامبارگاہوں كی تعميرات پر پابندی كے حوالے سے شيعہ برادری كی طرف سے شديد تنقيد

IQNA

13:44 - June 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1662480

بحرين میں حكومت كی طرف سے مساجد اور امامبارگاہوں كی تعميرات پر پابندی كے حوالے سے شيعہ برادری كی طرف سے شديد تنقيد

بين الاقوامی گروپ: بحرين كے شيعہ علماء نے اس ملك میں شيعہ مساجد اور امام بارگاہوں كی تعميرات پر پابندی كے حوالے سے بحرين كی وزارت قانون كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے اباء سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی وزارت قانون نے ايك جديد قانون پاس كيا ہے جس كے مطابق بحرين میں شيعہ حضرات صرف حكومت سے منظوری كے بعد ہی مساجد اور امام بارگاہ تعمير كر سكتے ہیں۔ بحرين كے شيعہ علماء نے كہا كہ اس قانون میں شيعوں كو ٹارگٹ بنايا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس قانون سے بحرين میں بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔ بحرين كے شيعہ علماء نے اس بيانیے میں وضاحت كی كہ اس قانون كے نتيجے میں بحرين میں مذہبی خلفشار بڑھے گا۔ اميد ہے كہ حكومت اس قانون كو ختم كر كے تمام مسلمانوں كے حقوق كا خيال ركھے گی۔
۲۶۲۹۸۹
نظرات بینندگان
captcha