بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے اباء سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی وزارت قانون نے ايك جديد قانون پاس كيا ہے جس كے مطابق بحرين میں شيعہ حضرات صرف حكومت سے منظوری كے بعد ہی مساجد اور امام بارگاہ تعمير كر سكتے ہیں۔ بحرين كے شيعہ علماء نے كہا كہ اس قانون میں شيعوں كو ٹارگٹ بنايا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس قانون سے بحرين میں بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔ بحرين كے شيعہ علماء نے اس بيانیے میں وضاحت كی كہ اس قانون كے نتيجے میں بحرين میں مذہبی خلفشار بڑھے گا۔ اميد ہے كہ حكومت اس قانون كو ختم كر كے تمام مسلمانوں كے حقوق كا خيال ركھے گی۔
۲۶۲۹۸۹