لبنان : صور شہر میں "مسلمان اور عيسائی علماء كے درميان وحدت" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

15:25 - June 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1662550

لبنان : صور شہر میں "مسلمان اور عيسائی علماء كے درميان وحدت" كے موضوع پر سيمينار

بين الاقوامی گروپ: لبنان كی مسلم اور عيسائی مذہبی شخصيات نے صور شہر میں اتحاد و يكجہتی كی غرض سے نشست كا انعقاد كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں لبنانی شيعہ مجلس اعلی كے نائب صدر شيخ حسن عبداللہ، صور كے مفتی اور علامہ فضل اللہ كے نمائندہ سيد علی فضل اللہ جنوبی علاقے میں حزب اللہ كے صدر شيخ نبيل فاروق، صورشہر كی مسجد قدس كے امام جماعت شيخ ماہر حمود، عيسائی پادری كا نمائندہ حنا سليمان، اور كئی دوسری شخصيات نے شركت كی۔ مسلمان علماء كی يونين كے نائب صدر شيخ احمد الزين نے اس سيمينار میں كہا كہ اسرائيل كے قوم پرستانہ اقدامات كو روكنے كے لیےاستقامت دكھانا ضروری ہے اور اس سلسلے میں لبنان كے تمام گروپوں اور گروہوں كو چاہیے كہ لبنان میں صلح و امن قائم كرنے كےلیے جدوجہد كریں۔ انھوں نے كہا كہ اس نشست كے شركاء آخر میں ايك بيانیہ صادر كریں گے جس میں وحدت و يكجہتی پر زور ديا جائے گا اور سياسی اختلافات سے پرہيز پر تاكيد كی جائے گی۔
262602

نظرات بینندگان
captcha