سينيگال میں حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

سينيگال میں حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

11:38 - June 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1662804
بين الاقوامی گروپ:۲۸جون ۲۰۰۸ء كو پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی لخت جگر حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے سينيگال كے دارالحكومت ڈاكار میں جشن كی تقريب منعقد كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے نيوز ايجنسی '' Le Soleil'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سينيگال میں انجمن اسلامی"المزدھر" كے سربراہ شريف محمد علی حيدر نے كہا كہ حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی شخصيت ﴿ كہ جو پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی بیٹی، اميرالمؤمنين حضرت علی ﴿ع﴾ كی بيوی اور امام حسن اور امام حسين ﴿ع﴾ كی ماں ہیں﴾ خواتين كے لیےنمونہ عمل ہیں۔ شريف محمد نے مزيد كہا كہ حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ وہ پہلی خاتون تھیں كہ جنہوں نے معاشرے میں خواتين كے حقوق متعارف كرائے اور حضرت فاطمة ﴿س﴾ نے تمام مسلمان خواتين كے حقوق كےلیےجہاد كيا۔
263620
نظرات بینندگان
captcha