كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے انچارج '' مہدی روحانی'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے ٹيليفونك گفتگو میں كہا كہ '' سيد علی اكبر رضوی'' كی كتاب فاطمة زہراء ۱۸۰ صفحات پر مشتمل ہے اوراس كتاب میں حضرت فاطمہ زہراء ﴿س﴾ كی سيرت اور ان كی حيات طيبہ پر سير حاصل بحث كی گئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ۲۴جون ۲۰۰۸ء كو پاكستان كے شہر كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے '' كلچرل سنٹر'' میں '' اسلامی معاشرے میں عورت كے مقام'' كے موضوع پر ايك سيمينار بھی منعقد كيا جائےگا۔ جس میں كراچی كی اہل علم خواتين شركت كریں گی۔
264041