فلسطين كی حمايت كے موضوع پر جرمنی میں ايك نشست كا انعقاد

IQNA

11:01 - June 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1664146

فلسطين كی حمايت كے موضوع پر جرمنی میں ايك نشست كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۲۴جون ۲۰۰۸ء كو جرمنی كے دارالحكومت برلن میں فلسطين كی حمايت كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست كا اہتمام اقوام متحدہ يورپی يونين كے ممبر ممالك اور روس نے كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' معا'' ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جرمنی كی وزارت خارجہ كے ترجمان '' Martin Yager'' نے اس نشست كے بارے میں كہا ہے كہ اس ايك روزہ نشست میں شركت كے لیے ۴۰ ممالك كو دعوت دی گئی ہے اور اس نشست میں فلسطين كے لوگوں كی مدد اور خصوصاً كرانہ باختری كے مكينوں كی مدد جيسے موضوعات پر غورو خوض كيا گيا۔ انھوں نے اميد ظاہر كی كہ اس نشست میں فلسطينيوں كے لیے ۷ ارب ڈالر كی امداد كہ جس كا گزشتہ سال پيرس میں منعقد ہونے والی نشست میں وعدہ كيا گيا تھا مہيا ہو جائے گی اور فلسطينيوں كے لیےبھيج دی جائے گی۔ ياد رہے كہ عرب يونين كے سربراہ عمر موسی، يورپی يونين میں سياست خارجہ كے عہدہ دار '' خاوير سولانا'' اور برطانیہ كے سابق وزير اعظم ٹونی بليئر اس نشست میں مہمان خصوصی تھے۔
264174

نظرات بینندگان
captcha