بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی '' اباء'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حوزہ علمیہ كربلا كے مدير حجت الاسلام والمسلمين '' عبدالكريم الحائری'' نے جشن كی اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كے فضائل اور اور ان كی شخصيت كے سياسی اور اجتماعی پہلو بيان كیے ۔ انھوں نے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی حديث'' لوكان الحسن شخصاً لكان فاطمة'' كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مسلمان خواتين كو حضرت فاطمہ زہراء﴿س﴾ كے اخلاق، كردار اور ان كی سيرت كو اپنے لیے نمونہ عمل بنانا چاہیے۔
265459