بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے '' العربیہ نیٹ'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جيمس نے كہا كہ باراك اوباما نے ۲۴ جون ۲۰۰۸ء كو اپنی تقرير میں انجيل كے مفاہيم اور مطالب كی اپنے سياسی اہداف كے مطابق تفسير كی ہے۔ جيمس نے مزيد كہا كہ ايك سياست دان كو اپنی سياسی سرگرميوں میں اخلاقی مسائل كی رعايت كرنا چاہیے جبكہ باراك اوباما نے اپنے غلط سياسی نظريات كی اس مقدس كتاب كے مفاہيم كے مطابق تفسير كی ہے ہمیں چاہیے كہ اپنی انتخابی مہم میں اس مقدس كتاب كے حكيمانہ مطالب سے استفادہ كریں نہ یہ كہ اپنے غير اخلاقی اقدامات كی اس مقدس كتاب سے توجیہ كریں۔ ياد رہے كہ '' باراك اوباما'' نے ۲۴جون ۲۰۰۸ء كو اپنی تقرير میں كہا تھا كہ كتاب انجيل میں مذكور اخلاقی قدریں اور اس مقدس كتاب كی تعليمات امريكہ كی سياسی رہنمائی نہیں كر سكتی۔
265722