ايران كے شہر ساوہ میں محفل قرآن كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر ساوہ میں محفل قرآن كا انعقاد

11:13 - July 08, 2008
خبر کا کوڈ: 1667210
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۳جولائی ۲۰۰۸ء كو شہر ساوہ كی مسجد اميرالمؤمنين ﴿ع﴾ میں محفل قرآن منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد اورخصوصاً نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس روحانی محفل میں حافظ قرآن '' غلام رضا اسكندری'' نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ اس محفل كےاختتام پر مدرسہ امام خمينی قم میں تعليمی اور ثقافتی امور كے انچارج حجت الاسلام سيد '' ابراہيم حسينی'' نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں چاہیے كہ قرآن مجيد كی صحيح قرائت اور قرآن مجيد كے معانی و مفاہيم پر توجہ دیں۔
268317
نظرات بینندگان
captcha