حجة الاسلام حسينی بوشہری: مرحوم آيت اللہ اشتہاردی ايك عالم با عمل اور طلباء كے لیے نمونہ عمل تھے

IQNA

12:28 - July 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1667872

حجة الاسلام حسينی بوشہری: مرحوم آيت اللہ اشتہاردی ايك عالم با عمل اور طلباء كے لیے نمونہ عمل تھے

فكرونظر گروپ: آيت اللہ اشتہاردی انتہائی سادہ اورآسان زبان میں ايسے جملات ادا كرتے تھے جو انتہائی تاثير كے مالك تھےاوران كا وجود طلباء كے لیے ايك نمونہ و آئیڈيل تھا۔


جامعہ مدرسين كے نائب اور حوزہ علمیہ قم كے سابقہ سربراہ حجة الاسلام والمسلمين سيد ہاشم حسينی بوشہری نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے مرحوم آيت اللہ اشتہاردی كی وفات حسرت آيات پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا كہ مرحوم ايك ايسی شخصيت كے مالك تھے جنہوں نے اپنی علمی اورعملی زندگی كو زہد و پارسائی كے ساتھ گزارا ۔ جامعہ مدرسين كے نائب نے مرحوم كی فروتنی كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ اشتہاردی باوجود اس كے كہ علم و فضل كے ايك بحر بيكراں تھے ليكن اس كے باوجود ابتدائی اور سطوح كی تدريس كرنے میں بھی عار محسوس نہیں كرتے تھے۔ حوزہ علمیہ قم كی مجلس مشاورت كے ركن نے مزيد كہا كہ مرحوم انتہائی سادہ اور دلنشين زبان میں ايسے جملات ادا كرتے تھے جو انتہائی تاثير كے مالك ہوتے تھے۔ ان كا وجود مسعود، طلباء كے لیے ايك نمونہ عمل تھا۔ خداوند عالم انھیں انبياء و اولياء الہی كے ساتھ محشور فرمائے اور حوزہ علمیہ كے طلاب كو ان كی موت پرصبر عطا فرمائے۔ آخر میں انھوں نے كہا كہ مرحوم كو آج انتہائی تزك و احتشام كے ساتھ حرم حضرت معصومہ ﴿س﴾ كے جوار میں سپرد خاك كر ديا جائے گا۔
269730

نظرات بینندگان
captcha