بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "براثا" نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ كانفرنس بصرہ كی ميونسپل كمیٹی كی مشاورتی كونسل اور بصرہ كے علماء كے تعاون سے منعقد ہو گی۔ اس كانفرنس میں دنيا بھر سے اسلامی مفكرين شركت كریں گے جو صلح آميز ثقافت، دوستی، ايك دوسرے كا احترام اور مختلف مذاہب كے پيروكاروں كے درميان بھائی چارے كی فضا جيسے موضوعات پر گفتگو كریں گے ۔ واضح رہے كہ یہ كانفرنس ۱۳ رجب مولائے كائنات كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے منعقد ہو رہی ہے۔
269288