كويت میں نماز كے فضائل سے آگاہی كے لیے ايك نشست كا انعقاد

IQNA

كويت میں نماز كے فضائل سے آگاہی كے لیے ايك نشست كا انعقاد

14:25 - July 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1668411
بين الاقوامی گروپ: جولائی ۲۰۰۸ء كو كويت كی جامع مسجد میں نماز كے فضائل سے آگاہی كے لیے ايك نشست منعقد كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے كويت كے روزنامہ " القبس" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں ﴿كہ جس میں كويت كے شہريوں نے بڑی تعداد میں شركت كی﴾ معروف دينی مبلغ " مشاری الخراز" نے نماز میں خشوع و خضوع ،ايك الہی فريضے كی حيثيت سے مسلمانوں كے لیے نماز كی اہميت اورنماز كو صحيح اور اسلامی طرز پر بجا لانے كے موضوع پر تقرير كی۔ اس كے علاوہ كويت كی جامع مسجد كے متولی " عبداللہ الشاہين" نے كہا كہ اس نشست كے انعقاد كا مقصد نمازی كو خدا سے ارتباط كے حقيقی مفہوم سے آگاہ كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ نشست ماہ مبارك رمضان كی آمد كی مناسبت اور كويتی مسلمان نمازيوں كے مسلسل اصرار پر منعقد كی گئی تھی ۔ اس نشست كا اہتمام كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے كيا تھا۔
269873

نظرات بینندگان
captcha