بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے روزنامہ " القدس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ قرآنی كورس فلسطين كے وزير اوقاف و مذہبی امور " شيخ جمال بواطنہ" اور شہر قدس میں مذہبی انجمنوں كے باہمی تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے۔ اس كورس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے فلسطين میں امور تبليغات كی انچارج " شيخ خميس عابدہ" نے كہا كہ یہ كورس حفظ قرآن، تفسير قرآن اور حفظ احاديث كے ساتھ مخصوص ہے۔ البتہ سيرہ نبوی كے موضوع پر بھی كلاسیں ہوں گی۔
269796