سربراہ انجمن علماء فلسطين : فلسطينی عوام كی مدد كرنا مسلمانوں پرواجب ہے

IQNA

14:34 - July 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1668757

سربراہ انجمن علماء فلسطين : فلسطينی عوام كی مدد كرنا مسلمانوں پرواجب ہے

بين الاقوامی گروپ: انجمن علماء فلسطين كے سربراہ ڈاكٹر"مروان ابوراس" نے كہا كہ جہاد فلسطين میں فلسطينيوں كی مدد كرنا مسلمانوں پر واجب ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كی خبررساں ايجنسی "Dinihaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۰ جولائی ۲۰۰۸ء كو " ابوراس" نے شہر قدس میں یہودی ہستيوں كے قيام پر اپنا ردعمل ظاہر كرتے ہوئے اخباری كانفرنس میں كہا كہ ان ہستيوں كے قيام كی وجہ سے اس شہر میں بہت سی خيراتی انجمنوں كی چھٹی ہو گئی ہے اور ظالم صھيونسیٹ ہراچھے كام كا بد ترين جواب ديتے ہیں وہ خدا كی زمين پر فساد برپا كیے ہوئے ہیں اور مقدسات كی توہين كرتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسرائيلی افواج مسجد الاقصی كی كھدائی، بوڑہوں، مريضوں اورعورتوں كی گرفتاری پر قانع نہیں ہیں بلكہ وہ خانہ خدا كی بھی بے حرمتی كر رہی ہیں۔ ڈاكٹر " ابوراس" نےامت مسلمہ سے درخواست كی ہے كہ وہ فلسطين میں ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی نہ بنیں رہیں۔
270378

نظرات بینندگان
captcha