بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے ليبيا كے روزنامہ " الفجرالجديد " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايك ہفتہ تك جاری رہنے والے یہ قرآنی مقابلے حفظ ، تلاوت اور ترتيل كے موضوعات پر ہوں گے۔ ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب طرابلس كے ادارہ اوقاف كے سرپرست اور كچھ قراء اور حفاظ نے شركت كی۔ ان مقابلوں كے انعقاد كے ايام میں ليبيا كے كچھ علماء اور علوم قرآنی كے اساتذہ مختلف موضوعات پر تقريریں كریں گے۔ ان مقابلوں كے اختتام پر ايك عظيم الشان تقريب میں ممتاز افراد كی قدر دانی كی جائے گی۔
271467