كتاب " عيون المسائل فی القرآن العظيم" لبنان میں شائع ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے
بين الاقوامی گروپ: " عيون المسائل فی القرآن العظيم " كو لبنان كے "دارالكتب العلمیھ" پبلشرز نے شائع كيا ہے۔اس كتاب میں ان آيات كے بارے میں تحليل و تحقيق كی گئی ہے جن كی تفاسير میں مفسرين كا اختلاف ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے " العلمیھ" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كتاب كے مؤلف، لبنان كے قرآنی علوم كے محقق " محمد عثمان" ہیں۔ مؤلف نے اس كتاب میں ان آيات كے بارے میں مفسرين اور مسلمان علماء كے نظريات بيان كئے ہیں جن آيات كی تفاسير میں اختلاف پايا جاتا ہے۔ مذكورہ كتاب، عربی زبان میں ہے اور " دارالكتب العلمیھ" پبلشرز كی طرف سے شائع ہونے والی یہ جديد ترين كتاب ہے۔
272941