قرآن كے بارے میں امام خمينی ﴿رح﴾ اورآيت اللہ خامنہ ای كے نظريات كی لبنان میں اشاعت

IQNA

قرآن كے بارے میں امام خمينی ﴿رح﴾ اورآيت اللہ خامنہ ای كے نظريات كی لبنان میں اشاعت

16:14 - July 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1672015
فكرونظر گروپ: جمعيت قرآن "لبنان" كی كوششوں سے كتاب " قرآن كتاب ہدايت" عربی زبان میں ترجمہ ہو كر لبنان میں شائع ہوئی ہے۔ یہ كتاب قرآن كے بارے میں امام خمينی ﴿رح﴾ اور آيت اللہ خامنہ ای كے نظريات پر مشتمل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان نے جمعيت قرآن كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ايران كے قرآنی محقق جناب " علی عليزادہ' نے اس كتاب كو فارسی زبان میں تحرير كيا ہے اور لبنان كی جمعيت قرآن كے تحقيقی شعبے نے اس كتاب كا عربی زبان میں ترجمہ كر كے لبنان میں شائع كيا ہے۔ یہ كتاب دو جلدوں كا مجموعہ ہے پہلی جلدمیں قرآن مجيد كے متعلق امام خمينی ﴿رح﴾ كے نظريات جمع كیے گئے ہیں۔ جبكہ دوسری جلد میں آيت اللہ خامنہ ای كے قرآن كے بارے میں نظريات بيان كیے گئے ہیں۔ اس كتاب میں ايك مقام پر امام خمينی ﴿رح﴾ ايك مسلمان كی زندگی میں قرآن كے كردار كے متعلق فرماتے ہیں : جب تك ہم قرآن مجيد كے سائے میں زندگی بسر كرتے رہیں گے دشمن ہم پر غالب نہیں آ سكتا۔ جبكہ حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای قرآن مجيد كے بارے میں فرماتے ہیں كہ عصر حاضر قرآن مجيد كا زمانہ ہے۔
272637

نظرات بینندگان
captcha