ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں يمن سے ايك قاری اور حافظ قرآن شركت كرے گا

IQNA

ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں يمن سے ايك قاری اور حافظ قرآن شركت كرے گا

16:17 - July 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1672019
بين الاقوامی گروپ: ايران میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں میں يمن كا ايك قاری اور ايك حافظ قرآن شركت كرے گا۔ ان افراد كے انتخاب میں يمن میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی نے اہم كردار ادا كيا ہے۔
يمن میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " علی اصغر ايرانمنش" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں میں "مجاہد محمد علی المسوری" قرائت اور "بشير احمد مقبل العيسی" حفظ قرآن مجيد میں يمن كی نمائندگی كریں گے۔ جناب ايرانمنش نے مزيد كہا كہ یہ دو افراد يمن میں قرآنی سرگرميوں میں مشغول ہیں اور يمن كے اسكولوں میں قرآن مجيد كی تدريس كر رہے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ یہ افراد پہلی مرتبہ ايران میں منعقد ہونے قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كریں گے۔
273149

نظرات بینندگان
captcha