پاكستان میں قرآن كريم كی نمائش كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں قرآن كريم كی نمائش كا انعقاد

11:43 - July 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1672190
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كےشہر راولپنڈی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچر ہاؤس میں ۲۹جولائی كو عيد مبعث كی مناسبت سے ايك قرآنی نمائش منعقد كی جائے گی۔ اس نمائش كا اہتمام پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی نے كيا ہے۔
پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " مرتضی صاحب فصول" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ اس نمائش میں قرآن مجيد كے نفيس نسخوں كی نمائش كی جائے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ۳۱جولائی ۲۰۰۸ء كو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانہ كی كالونی میں ايك جشن منعقد كيا جائے گا جس میں پاكستان میں مقيم ايرانی شركت كریں گے۔ ياد رہے كہ جشن كی اس تقريب میں پاكستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج، فلسفہ بعثت پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
273995

نظرات بینندگان
captcha