بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے فلسطينی روزنامہ " القدس'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب " باقر النمر" نے كہا كہ اس مجلس كے اراكين، مجتہد ہونے چاہيئں جو اس ملك كی شيعہ برادری كی مذہبی مشكلات كو بغير كسی غير ملكی مداخلت كے حل كر سكیں۔ اس عالم دين نے سعودی عرب كے مشرقی علاقہ جات كے گورنر " جلوی بن عبدالعزيز بن جلوی آل سعود" كو ايك خصوصی خط لكھ كر سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں دينی مدارس، يونيورسٹی اور دينی مراكز كی تاسيس كا مطالبہ كيا ہے۔ جناب النمر نے مذكورہ خط میں سعودی عرب كےشيعوں كے لیے عليحدہ عدالت كا بھی مطالبہ كيا ہے۔
274280