اردن میں ''قرآن فہمی اوراس كے اسلوب'' كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

10:34 - July 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1672837

اردن میں ''قرآن فہمی اوراس كے اسلوب'' كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۱۲ اگست ۲۰۰۸ء كو اردن كے دارالحكومت "امان" كے " الملكی " ثقافتی سنٹر میں قرآن فہمی اور اس كے اسلوب كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد كيا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سيمينار اردن كی انجمن حفظ قرآن كی كوششوں سے منعقد كيا جا رہا ہے اوراردن كے قاضی " احمد ہليل" اس سيمينار كی نظارت كریں گے۔ یہ سيمينار منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ اور امان يونيورسٹی میں شعبہ الہيات كے انچارج جناب " محمد المجالی" نے اس سيمينار كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس دو روزہ سيمينار كے انعقاد كا مقصد، قرآن فہمی كی اہميت اور انسان كی اخلاقيات میں اس كے كردار كو بيان كرنا ہے۔ اس سيمينار میں سعودی عرب، مراكش، سوریہ، فلسطين۔ يمن اور اردن كے علماء اور محققين شركت كریں گے۔
275333

نظرات بینندگان
captcha