امريكہ میں مسلمان اور مسيحی مفكرين كی مشتركہ نشست كا انعقاد
بين الاقوامی گروپ: امريكہ میں " Yale " يونيورسٹی میں مسلمان اور مسيحی مفكرين كی مشتركہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست كا مقصد اسلام اور مسيحيت كے مشتركہ نكات پر بحث و گفتگو ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " ڈيلی ٹائمز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں شيعہ و سنی علماء اور عيسائی مفكرين شركت كر رہے ہیں۔ ياد رہے كہ یہ نشست ۲۵جولائی ۲۰۰۸ء كو شروع ہوئی اور ۳۱جولائی تك جاری رہے گی۔ اور اس نشست میں ۱۵۰افراد شركت كر رہے ہیں۔
275765