بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے "Africultures " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سال ماہ مبارك رمضان میں "ثقافت اسلامی انسٹیٹيوٹ " پيرس میں اپنے مخصوص پروگرام منعقد كرے گا اور پيرس كے مسلمان مل بیٹھ كر مختلف موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔ اس كے علاوہ فرانس كے اسلام شناس " محمود عذب" اور شيخ بان تونز" مختلف اسلامی موضوعات پر خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ ہررات روزہ داروں كو افطاری دی جاے گی۔
276200