بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے نسيج سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عمارالحكيم كی سربراہی میں علمائے عراق كے ايك وفد نے مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں علماء الازہر سے ملاقات كی۔اس ملاقات میں جناب عمار الحكيم نے تقريب مذاہب كی خاطر الازہريونيورسٹی اور نجف اشرف میں شيعہ دينی مراكز كے درميان روابط كی ضرورت پر زور ديا۔
شيخ الازہر " محمد سيد طنطاوی" نے بھی اس ملاقات میں باہمی تعاون پر آمادگی كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ہم امت اسلام كی خدمت كو اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں اور علماء الازہروعراق كے بزرگان اور اس كے مذہبی مقامات اور خصوصاً نجف اشرف كو عزت و احترام كی نگاہ سے ديكھتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ عراق كے شيعہ و سنی علماء، اصل توحيد میں اختلاف نہیں ركھتے اوراسلامی مذاہب كو چاہیے كہ وہ پيارومحبت كی ترويج كے لیےاپنا كردار ادا كریں۔
275880