ملائيشيا كے وزير داخلہ نے اس ملك میں اسلام كے تعارف كے لیے ايك مركز كی تاسيس كی تجويز دی ہے

IQNA

11:42 - August 04, 2008
خبر کا کوڈ: 1674228

ملائيشيا كے وزير داخلہ نے اس ملك میں اسلام كے تعارف كے لیے ايك مركز كی تاسيس كی تجويز دی ہے

بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے وزير داخلہ " سيد احمد البار" نے اس ملك میں اسلام كے تعارف كے لیے ايك تحقيقاتی مركز قائم كرنے كی تجويز دی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بحرين كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہےكہ سيد احمد البار نے يكم اگست ۲۰۰۸ء كو انڈونيشيا میں مسلمان مفكرين كی بين الاقوامی نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اگر مسلم برادری اس بات سے اتفاق كرلے تو ملائيشيا كی اسلامی يونيورسٹی میں یہ تحقيقاتی مركز قائم كيا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہاكہ ملائيشيا اس مركز كی تاسيس كے لیے آمادہ ہے اوراسلامی ممالك كو پوری دنيا میں اس قسم كے مراكز قائم كرنے كے لیے كوشش كرنی چاہیے تاكہ حقيقی اسلامی تعليمات كو دنيا كے سامنے پيش كيا جا سكے۔ ياد رہے كہ مسلم علماء اور مفكرين كی بين الاقوامی نشست ۳۰جولائی ۲۰۰۸ء سے يكم اگست تك انڈونيشيا كے دارالحكومت جكارتہ میں منعقد ہوئی جس میں دنيا كے ۶۶ مختلف ممالك سے ۳۰۰ مسلمان دانشوروں نے شركت كی۔
277028

نظرات بینندگان
captcha