لندن كے اسلامی مركز میں امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منعقد كيا جائے گا
بين الاقوامی گروپ: ۵ اگست ۲۰۰۸ء كو آسمان امامت كے تيسرے اخترتابناك حضرت امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مركز اسلامی لندن میں جشن كی ايك باوقار تقريب منعقد كی جائے گی جس میں برطانیہ كے مسلمان بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
مركز اسلامی لندن میں اسلامی امور كے انچارج " طہماسبی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا كہ جشن كی اس تقريب میں انگلينڈ كے نيوكاسل اسلامی مركز كے سرپرست " محمد حسين مختاری" ،امام حسين علیہ السلام كی سيرت اور ان كی شخصيت كے موضوع پر خطاب كریں گے۔ جناب طہماسبی نے مزيد كہا كہ مداح اہل بيت " مولايی" بھی اس جشن میں امام حسين علیہ السلام كی شان میں شعر پڑہیں گے۔
277214