بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كے روزنامہ " الرای" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كی انجمن احياء ميراث اسلامی كے سرپرست نے بتايا كہ یہ كورس ۲۲ جولائی ۲۰۰۸ء كو شروع ہوا اور ۲۱اگست تك جاری رہے گا۔ اس كورس میں كويت اور بحرين كے ۳۳ افراد شركت كر رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كورس كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں كو حفظ قرآن كی طرف راغب كرنا ہے۔ انجمن احياء ميراث اسلامی كے سرپرست نے كہا كہ یہ كورس ہر سال قرآن اور حفاظ قرآن كی خدمت كے لیے منعقد كيا جاتا ہے۔ جناب خالد وليد السعيد نے آخرمیں اس كورس كے انعقاد میں زحمت كرنے والے افراد كا شكریہ ادا كيا۔
277459