ايران كے ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے ثقافتی امور كے انچار حجت الاسلام والمسلمين " حسين احمد يان" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مصر سے منصفين اور حفاظ و قراء نے ايران میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے ۲۵ویں بين الاقوامی مقابلوں میں شركت نہیں كی اورعراق اور سوریہ منصفين نے ان كی جگہ لے لی ہے ان سے پوچھے سوال كہ كيا ايران میں بننے والی فلم كہ جس كی مصر كے سياسی رہنماؤں نے مخالفت كی ہے مصر كے ان مقابلوں میں شركت نہ كرنے كا سبب ہے۔ انھوں نے اس سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ممكن ہے مصر كی ان مقابلوں میں عدم شركت كی وجہ یہی موضوع ہو۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے گزشتہ سالوں كی نسبت بہتر انداز میں منعقد كیے جا رہے ہیں۔
277115