اردن میں " فہم قرآن اور روش فہم قرآن " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:21 - August 05, 2008
خبر کا کوڈ: 1674659

اردن میں " فہم قرآن اور روش فہم قرآن " كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: ۲ اگست ۲۰۰۸ء كو اردن كے دارالحكومت " امان" میں " الملكی" نامی ثقافتی سنٹر میں قرآن فہمی اور اس كی روش كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی كہ اس دو روزہ سيمينار كا اہتمام اردن كی انجمن حفظ قرآن نے كيا تھا اور یہ سيمينار اردن كے قاضی " احمد ہليل" كی زير نگرانی منعقد ہوا۔ مصر كے قرآنی محقق " زغلول النجار" نے اس سيمينار میں " اعجاز قرآن كے موضوع پر خطاب كيا۔ جناب " زغلول النجار " نے اپنے خطاب میں كہا كہ جن حقائق كو غير مسلم دانشوروں نے كئی سالوں كی كوششوں كے بعد حاصل كيا ہے خدا وند عالم نے سينكڑوں سال پہلے ان حقائق كی طرف اشارہ كيا ہے۔ جناب النجار نے مزيد كہا كہ قرآن فہمی، انسان كے اخلاق پر مؤثر كردار ادا كرتی ہے۔ ياد رہے كہ اس سيمينار میں سعودی عرب ، مراكش، سوریہ، فلسطين، يمن اور اردن كےعلماء اورمحققين نے شركت كی۔
277132
نظرات بینندگان
captcha