بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے روزنامہ جعفری نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۳، ۴ اور ۵ شعبان كو خطباء نے امريكہ كی مساجد اور اسلامی مراكز میں جشن كی تقاريب میں امام حسين ﴿ع﴾ اور امام زين العابدين ﴿ع﴾ اور حضرت ابوالفضل العباس كے فضائل بيان كيئے۔ ياد رہے كہ نيويارك میں " المہدی" سنٹر میں بھی ۳ اگست ۲۰۰۸ء كو شعبان كی اعياد كی مناسبت سے ايك جشن منعقد كيا گيا تھا جس میں محبان اہل بيت نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
278366