بحرين كی يونيورسٹی سے گستاح پيغمبر ﴿ص﴾ امريكی پروفيسر كا اخراج

IQNA

13:43 - August 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1675177

بحرين كی يونيورسٹی سے گستاح پيغمبر ﴿ص﴾ امريكی پروفيسر كا اخراج

بين الاقوامی گروپ: بحرين كی وزارت تعليم كے عہديداروں نے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی توہين كے جرم میں ايك امريكی پروفيسر كو يونيورسٹی سے فارغ كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے بحرين كے روزنامہ " اخبار الخليج" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بحرين كی وزارت تعليم نے اس يونيورسٹی كے عہديداروں كو خط لكھا ہے كہ وہ يونيورسٹی میں اس قسم كے اقدامات سے خبردار رہیں۔ يونيورسٹی كے عہديداروں نے وزارت تعليم كی طرف سے مذكورہ خط موصول ہونے كے فوراً بعد امريكی پروفيسر كے ساتھ كی ہوئی قرارداد لغو كر دی اور اسے يونيورسٹی میں تدريس كرنے سے روك ديا ہے۔ بحرين كی وزارت تعليم نے اپنے اس خط میں تاكيد كی ہے كہ يونيورسٹی كو چاہیے كہ وہ اساتذہ كے انتخاب میں دقت سے كام لیں اور استاد كے انتخاب كے وقت اس كو آگاہ كریں كہ اسلامی اقدار كا احترام اس كے لیے ضروری ہے۔ البتہ امريكی پروفيسر نے بھی اس جاہلانہ اقدام كے بعد اسٹوڈنٹس سے معذرت كی تھی۔
278571
نظرات بینندگان
captcha