علوم قرآن كے محقق " محمد رضا صالح" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے ٹيلی فونك گفتگو میں كہا ہے كہ جشن یہ تقريب ۷ اگست ۲۰۰۸ء كو رات ۹ بجے منعقد ہوئی جس میں ايران كے نائب صدر جناب " محمد علی آبادی" اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے كے ملازمين نے شركت كی۔ جشن كی اس تقريب میں دعائے كميل بھی پڑھی گئی اورمداح اہل بيت ﴿ع﴾ " خوش لہجہ" نے امام زين العابدين كی شان میں اشعار پڑھے۔ جشن كی اس تقريب كے اختتام پر " محمد رضا صالح" نے امام سجاد ﴿ع﴾ كی نظر میں مؤمن كی علامات كے موضوع پر خطاب كيا۔
279243