بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " الجزيرہ" نیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيل نے ماہ مبارك رمضان كی آمد پر مسجد الاقصی كے اردگرد خاردار تار بچھا كر زائرين كے لیے مشكلات ايجاد كر دی ہیں حتی كہ بعض مواقع پر اسرائيلی افواج نے زائرين كو زد وكوب بھی كيا ہے۔ فلسطين كے مسلم قائدين اور شخصيات نے غاصب اسرائيل كے اس اقدام كو مذہبی آزاديوں كے بين الاقوامی قوانين كے منافی قرار ديا ہے۔ فلسطين میں جنبشں جہاد اسلامی كے نائب صدر "شيخ كمال الخطيب" نے كہا كہ اسرائيل كی طرف سے ان وحشيانہ اورغير انسانی اقدامات كا مقصد مسجد الاقصی كے زائرين كے لیےسد راہ ايجاد كرنا ہے كيونكہ ہر سال ماہ مبارك رمضان میں مسلمانوں كی بہت بڑی تعداد مسجد الاقصی كی زيارت كی عرض سے آتی ہے۔ انھوں نے اپنی گفتگو كے اختتام میں كہا كہ فلسطين كے اسلامی مراكز، اسرائيل كےان وحشيانہ اقدامات كے جواب میں ماہ مبارك رمضان میں مسجد الاقصی میں افطاری كے پروگرام ركھیں گے۔
279542